پوائنٹ آف آرڈر

قسم کلام: اسم مجرد

معنی

١ - (اسمبلی وغیرہ میں) کسی بات یا کاروائی کے بارے میں کیا جانے والا سوال کہ آیا یہ ضابطے کے مطابق ہے یا نہیں، ضابطے کا سوال، باضابطہ استفسار۔ "میں نے ایک پوائنٹ آف آرڈر یہ پیش کیا کہ اس وقت کمرہ سے باہر جانے کے لیے کون صاحب آمادہ ہَیں۔"      ( ١٩٤٠ء، مضامینِ رشید، ٧٥ )

اشتقاق

انگریزی زبان سے مرکب ہے۔ اردو میں اپنے اصل معنی میں عربی رسم الخط میں استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٤٠ء کو "مضامینِ رشید" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر